فیصل آباد (جیوڈیسک) رمضان بازاروں کے انعقاد کے فوائد کما حقہ عوام تک پہنچانے کے لئے ان کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہورہے ہیں۔یہ بات سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر پنجاب الطاف ایزد خان نے مختلف رمضان بازاروں کادورہ کرتے ہوئے کہی۔ڈی سی اونورالامین مینگل بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر نے اکبر چوک گلستان کالونی،ملت روڈ اور چک جھمرہ کے رمضان بازاروں میں مختلف سٹالز کامعائنہ کرکے عام مارکیٹ اوررعایتی قیمتوں کا موازنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام رمضان بازار میں اشیاء کے رعایتی نرخ یکساں ہونے چاہیں تاکہ صارفین کا اعتماد برقرار رہے ۔انہوں نے لوکل کھجور کے مقابلے میں بصرہ کی کھجور کے نرخ نامے پر ناراضگی کااظہار کیا۔