مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ایک ہی چھت تلے ضروریات زندگی کی ہر چیز معیاری اور سستی مہیا کریں گے، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گے، اسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کی انجمن تاجران کے عہدیداران سے رمضان بازار لگانے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی نے کہا کہ رمضان بازار مصطفی آباد کو انجمن تاجران مصطفی آباد کی مشاورت سے چلائیں گے، مجھے انجمن تاجران کی مدد نہیں بلکہ بھر پور مدد درکار ہے۔
رمضان بازار میں دوکانیں لگانے والوں اور عوام کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے، اشیا کی معیاری اور سستے داموں فروخت کر یقینی بنائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت رمضان بازاروں میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا ارادہ رکھتی ہے اس لئے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان بازاروں میں آنیوالوں کو معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش دستیاب ہوں۔
اس کے علاوہ عام بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر خصوصی نظر رکھی جائینگی تا کہ منافع خور وںاور ذخیرہ اندوز وںکی حوصلہ شکنی ہو اور عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے ، ماہ مقدس کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں پر خصوصی نظر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ رمضان المبارک کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی مصنوعی قلت پیدا نہ ہو ۔ سستے رمضان بازاروں میں تازہ پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنائینگے ۔ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید نے کہا کہ مصطفی آباد سمیت ضلع بھرکے سستے رمضان بازار وں میں جدید سیکورٹی کیمرے اور ایل سی ڈیز لگانے کے انتظامات کئے جائیں گے۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126