رمضان بازار کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش فراہم کرنا ہے۔ محمد رفیق ن

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) رمضان بازار کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش فراہم کرنا ہے۔ کوالٹی اور قیمت پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کااظہار رکن صوبائی اسمبلی محمد رفیق نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حاجی شفقت رسول کے ہمراہ رمضان کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہباز شریف کی ہدایات پر رمضان المبارک میں عوام کو بہترسہولیات فراہم کی جائیںگی، رمضان المبارک میں عوام کو بہتر ، معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین یرجیح ہے۔

میاں محمد رفیق نے مختلف سٹالزر پراشیاء کی دسیتابی، معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ سیکرٹر ی مارکیٹ مستیز احمدچیف آفیسر بلدیہ پیرمحل طارق جاوید کمبوہ، ڈاکٹر فضل الہٰی سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Ramadan Bazaar

Ramadan Bazaar