ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹی ایم اے ٹیکسلا کے زیر انتظام رمضان بازار سبزی فروٹ کریانہ یوٹیلٹی سٹور و دیگر اشیاء کی سستی خریداری کے لئے 45 سٹال لگائے گئے ہیں، سیکورٹی کی نگرانی کے لئے پولیس ریسکیو 1122 اور وارڈن پولیس تعینات ہے۔
بازار کی سخت مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے سی سی ٹی وی کیمروں نے زریعے نقل حرکت پر نظر ہے جبکہ لاہور میں قائم مرکزی کنٹرول روم کے زریعے آن لائن مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے،سبزی اور فروٹ کے لئے مارکیٹ کمیٹی راولپنڈی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ جبکہ کریانہ و دہگرا شیاء کی فروخت کے لئے ڈی سی راولہنڈی کی جاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کی جارہی ہیں،ٹی ایم او قمر زیشان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ بازار سے پانچ دس فیصد سستی اشیاء رمضان بازار میں عوام کو میسر ہیں۔
چینی کی سستی فراہمی کے لئے گرداوار ملک شفیق کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے،جبکہ سستے آٹا کی فروخت میںاسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی زیر نگانی تقسیم ہورہا ہے،سستے رمضان بازار مٰں گوشت کے سٹال بھی لگائے گئے ہیں ،جبکہ آئل اور گھی ایسوسی ایشن کی جانب سے بازار سے کم ریٹ پر یاں گھی اور آئل دستیاب ہے،محکمہ ہیلتھ اور ویٹرنری عملہ بھی سستے رمضان بازار میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے، راجہ حفیظ الرحمان، ماما سلیم، اور چوہدری ایوب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا غریب عوام کو تحفہ ہے سستے رمضان بازار سے سینکڑوں لوگ مستفید ہورہے ہیں،صاحبزادہ عمران مونسپل آفیسر ریگولیشن ٹی ایم اے ٹیکسلا ، میاں عثمان انچارج کمپلینٹ سیل کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے بہترین نظام ہے، جبکہ صفائی کے لئے راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمیٹی اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ 0300-5128038