تحریر : پون سنگھ اروڑا رمضان وہ ماہ مقدس ہے جس میں اہل ایمان روزہ رکھ کر نا صرف پروردگار کا حکم بجا لاتے ہیں بلکہ عبادات، صدقات، خیرات، زکواة ادا کرکے تقرب الہی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس مہینے کی ہر گھڑی، ہرلمحہ اہل ایمان کیلئے نیکیاں کمانے کا نادر موقع ہے، انہیں ساعتوں میں انسان اپنے رب سے اپنے گناہوںکی معافی مانگ کر اسکا تقرب حاصل کر سکتا ہے۔ عبادات، دعائوں، رحمتوں، برکتوں، مغفرت کے اس ماہ مبارک میں روزہ داروں کو سستے داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب نے ہمیشہ موثر اور ٹھوس اقدامات کئے ہیں خصوصا صوبہ بھر میں رمضان بازار قائم کرکے شہریوں کو سستے داموں پھلوں، سبزیوں، دالوں، گوشت اور مشروبات کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق رواں سال بھی ضلع شیخوپورہ میں12 رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں۔
ان میںتحصیل شیخو پورہ کے کرکٹ اسٹیڈیم، پیر بہار شاہ ، سبز منڈی شہر ، مانانوالہ اور فاروق آباد والے بازار ، تحصیل صفدر آباد کے صفدر آباد سٹی اور خانقاہ ڈوگراں کے بازار ، تحصیل شرقپور میں سٹی شرقپوررمضان بازار ،تحصیل مرید کے میں 2سٹی مرید کے اور نارنگ منڈی ، جبکہ تحصیل فیروز والہ میں امامیہ کالونی اور کو ٹ عبدالمالک کے بازار شامل ہیں۔عوام کی سہولت کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر تمام انتظامیہ کو متحر ک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کی نگرانی ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ خود کر رہے ہیں۔ رمضان بازاروں کے قیام کیلئے تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کو ذمہ داریاں تقویض کی گئی ہیں جنکی معاونت کیلئے دیگر محکمہ جات کے افسران و ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ۔رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف کے ساتھ سستی اور معیاری اشیاء خو ردونوش کی فراہمی کو ہرت یقینی بنانے کے لئے لیے انتظامیہ اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے ۔حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام رمضان بازاروں میں سبزیوں، پھلوں، دالوں، گھی ، چینی ، آٹے کے سٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ ضلع بھر میں متعدد فیئرپرائس شاپس پر بھی صارفین کو سبسڈی پر اشیائے خورد و نوش فراہم کی گئی ہیں۔
رمضان بازاروںمیں سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پولیس نے جامع پلان تشکیل دیا ہے ، ان بازاروں میں داخلہ کیلئے واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں جبکہ رمضان بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جنکی مانیٹرنگ کیلئے تحصیل اور ضلع لیول پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ ضلع بھر کے تمام رمضان بازار 22مئی کو عوام کی سہولیات کے لیے فنکشنل کر کے ریکارڈ تو قائم کر ہی دیا گیا تھا اس کے ساتھ ہی رمضان بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کاالگ سے تعین بھی کر دیا گیاجو کے عام بازار سے قدرے کم ہیں جبکہ عام مارکیٹ کی ریٹ لسٹ الگ سے تیار کی گئی۔
اس مقصد کیلئے ڈپٹی کمشنرارقم طارق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میںمختلف محکموں کے افسران، صدر انجمن تاجراں ، مختلف ایسویسی ایشنز کے نمائندوںنے شرکت کی۔ اجلاس میںیہ بھی طے کیا گیا کہ رمضان بازاروں میں اشیائے خو رودونوش، آٹا ، گھی ،چینی ،دالیں ،پھل ، سبزیاں اور گوشت ودیگر سامان ضروریہ بازارکی نسبت کم ریٹ عید کے دنوںتک دستیاب رہے گا جبکہ رمضان بازاروں میں کوالٹی اور معیار کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدام عمل میں لایا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کا عزم ہے کہ ماہ المبارک میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔
Pawan Singh Arora
تحریر : پون سنگھ اروڑا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرشیخوپورہ