پیر محل (اسد حفیظ سے) حکومت نے ماہ رمضان میں عوام سستی اورمیعاری اشیاء صرف فروخت کرنے کے لئے یہ بازار لگائے ہیں، ان بازاروں میں سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے جو دکاندار حکومتی ہدایات پرعمل نہیں کررہے ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔
ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر برائے وویمن ڈویلپمنٹ بیگم حمیدہ وحید الدین سستا رمضان بازار پیرمحل و سند ھ یلیانوالی کا دورہ کیا اس موقع پر اے ڈی سی جی ملک خادم حسین جیلانی ، اسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل چوہدری خالد محمود ، تحصیلدارچوہدری منظر حفیظ، نائب تحصیلدار حاجی منیر احمد، ٹی ایم او کمالیہ رانا نواز،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حاجی شفقت رسول، چیف آفیسر بلدیہ پیرمحل طارق جاوید کمبوہ ، سیکرٹر ی مارکیٹ مستیز احمد ، ڈاکٹر جاوید اقبال ،زراعت آفیسر پیرمحل چوہدری محمد اکرم ودیگر ضلعی انتظامی افسران بھی موجود تھے صوبائی وزیر بیگم حمیدہ وحید الدین نے مختلف سٹالز پر پھلوں،سبزیوں ،دالوں،آٹا،چینی و دیگر اشیاء کے ریٹ چیک کیا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کو عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنانے کی خاطر انتظامی و سیاسی مشینری پوری طرح سرگرم عمل ہے۔انھوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے پنجاب حکومت کی تمام تر توجہ عوامی فلاح و بہبود اور معاشی ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو کسی بھی صورت منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا نیز رمضان بازاروں کی فوول پروف سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کو بھی ہر صورت ممکن بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا گراںفروشوںکے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور ذخیرہ اندزوں کو نشان عبرت بنایاجائے ،ایسے دکاندار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،گراں فروشی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔