فیصل آباد (جیوڈیسک) حکومت پنجاب کی طرف سے محکمہ صحت کو تمام اضلاع میں لگائے جانے والے رمضان بازاروں میں میڈیکل کیمپس لگانے اور ڈینگی سے بچائو کے لئے مچھر مار سپرے کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
تاکہ صارفین کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے ۔ محکمہ صحت کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ان بازاروں میں شدید گرمی کے باعث میڈیکل کیمپس کا انعقاد ضروری ہے تاکہ اگر کسی کو ضرورت ہو تو اسے فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔