رمضان سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

Chicken

Chicken

کراچی (جیوڈیسک) ماہ رمضان کے لیے چکن سستی کرنے کے بجائے عوام کے لیے مہنگی کردی گئی۔ کراچی میں گزشتہ 3 روز کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 40 روپے کلو اضافہ دیکھا گیا۔

کراچی ریٹیل مارکیٹ میں مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ فی کلو گوشت 270 روپے جبکہ زندہ مرغی 3 روز میں 20 روپے مہنگی ہوکر 162 روپے کلو کے حساب سے بک رہی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں ریلیف دینے کے بجائے مرغی کا گوشت مہنگا کردیا گیا ہے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں حکومت بے بس نظر آتی ہے۔اس کے علاوہ فی درجن انڈے بھی 2 روپے مہنگے ہوکر 87 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔