رمضان المبارک قریب آتے ہی کھجور کی مانگ میں اضافہ ہو گیا۔ تھوک مارکیٹ میں ایک سو چالیس روپے سے ڈھائی سو روپے فی کلو تک کھجور دستیاب ہے۔ رمضان المبارک کے قریب آتے ہی تھوک اور ریٹیل مارکیٹس میں کھجور کی خرید وفروخت شروع ہو گئی ہے ۔
ملک میں پیدا ہونیوالی کھجوروں کی مانگ درآمدی کجھوروں سے زیادہ ہے،مقامی کھجوروں میں کربلین، اصیل، روبئی اورکالا کھوپرا دستیاب ہیں جو تھوک مارکیٹ میں ایک سو چالیس روپے سے ایک سو پچھتر روپے فی کلو جبکہ درآمدی کھجوروں میں بصرہ، ایرانی کھجور ایک سو پچیس سے ایک سو تیس روپے کلو جبکہ عجوہ کھجور اکیس سو روپیمیں دستیاب ہے۔
پاکستان میں کھجور کی فصل پندرہ جولائی سے پندرہ اگست تک تیار ہو تی ہے جس کے بعد اسے اسٹور کرکے رمضان المبارک کے قریب مارکیٹ میں لایا جاتا ہے۔