رمضان المبارک میں جہاں نت نئے کھانوں سے افطار کی رونقیں بڑھائی جاتی ہیں وہیں مزے دارویجی رولز بھی آپ کے دستر خوان کی مزید رونق بڑھاسکتے ہیں اس لیے یہ ریسپی آپ سے بھی شئیرکررہے ہیں۔
اجزا: چکن کا قیمہ: ایک پاؤ باریک کٹا ہوا،رول کی پٹیاں:ایک پاؤ(بازار میں آسانی سے دستیاب ہیں)،بند گوبھی:ایک پاؤباریک کٹی ہوئی،شملہ مرچ:آدھا پاؤ باریک کٹی ہوئی،اجینو موتو:کھانے کا 2 چمچے،کالی مرچ کٹی ہوئی:کھانے کا ایک چمچہ،سویا سا س:کھانے کے دو چمچے،تیل:ڈیپ فرائی کے لیے آدھا کلو،نمک:حسب ذائقہ
ترکیب: دیگچی میں قیمیہ ڈال کراس میں تھوڑا سا پانی اورنمک ڈالیں اوربالکل خشک کرلیں،خشک کیے ہوئے قیمے میں پہلے بند گوبھی اورشملہ مرچ ملا لیں اورمکس کرلیں اس کے بعد اس میں سویا ساس ،اجینوموتو،کالی مرچ اورحسب ذائقہ نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں
اب رول کی پٹیاں لیں اورتیار کیے ہوئے آمیزے کو سلیقے سے رول کی پٹیوں میں فولڈ کر لیں اورآٹے کی لئی کی مدد سے بھرے ہوئے رولز کو بند کرلیں،رولزکو تلنے کے لیے تیل کوکڑاہی میں اچھی طرح گرم کرلیں اوردو،دو رولزکو اتنا فرائی کریں کہ ان کی رنگت سنہری ہوجائے اورتیار رویجی رولز کو مایونیز اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں.