کراچی (خصوصی رپورٹ)رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کے الیکٹر ک اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حکام سے کہا ہے کہ ماہ مبارک کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ولٹیج کے حوالے سے شکایات کا خاتمہ اور پینے پانی کے ترسیلی نظام کو درست بنا کر ماہ رمضان میں بال تعطل عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنا نے کے لئے اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم، میونسپل کمشنر مسرور میمن، سپڑٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند اور ڈائریکٹر پارکس ندیم شیخ کے ہمرا شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے سی سی فلورنگ گلیوں کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیااس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔نشاط ضیاء قادری نے ایم پی اے ترقیاتی فنڈز سے عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے۔
ترقیاتی کاموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے بلدیاتی افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر درپیش بلدیاتی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ رمضان المبار ک کے دوران گلیوں اور محلوں کی سطح پر خصوصاً عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے کہاکہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی نے رمضان المبارک کے دوران ضلع میں صفائی وستھرائی اور روشنی کی بحالی کے حوالے انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا رہی ہے انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران ٹریفک کی روانی کو بہتر بنا نے کے لئے تمام زونز میں ٹریفک وارڈنز تعینات کئے جائیں گے انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے رمضان المبارک میں ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں مسائل سے پاک مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے گا۔