اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد رمضان المبارک کے دوران روز مرہ کھانے پینے کی اشیا سمیت مہنگائی میں زبردست اضافہ ہو گیا۔ نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں افراط زر آٹھ اعشاریہ تین فیصد رہی
وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 80 فیصد ہوا، آلو پچیس فیصد، تازہ پھل چودہ فیصد، سبزیاں تین فیصد، انڈے نو فیصد مہنگے ہو گئے۔ پوسٹل سروسز میں تیئس فیصد، صحت و تعلیم سے متعلق خدمات کے شعبے میں آٹھ فیصد جبکہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں چھ فیصد اضافہ ہوا۔ ایک سال کے دوران ٹماٹر دو سو سینتالیس فیصد جبکہ پیاز میں باسٹھ فیصد بڑھ گئے۔