رمضان المبارک کی آمد, اشیائے خورونوش کی قمیتوں میں من مانا اضافہ

Increase Rats

Increase Rats

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیائے خورونوش کی قمیتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے اور ناجائز منافع خوروں کی چاندی ہو جاتی ہے اور اس مہنگائی کو برقرار رکھنے کے لیے اشیائے خورونوش کی مصنوعی قلت بھی پیدا کر دی جاتی ہے۔

صارفین اس صورتحال سے کافی پریشان نظر آتے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک میں مذہبی تہواروں پر روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے اور سیل لگائی جاتی ہے جبکہ ہمارے ہاں اس کے برعکس عمل کیا جاتا ہے۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے اور قوت خرید میں کمی کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔