رمضان کا پہلا عشرہ، باپ بیٹے سمیت 40 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

Ramadan

Ramadan

کراچی (جیوڈیسک) پولیس و رینجرز کے چھاپوں اور ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں پولیس افسرواہلکاروں، باپ اور بیٹے سمیت 40 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

تفصیلات کے مطابق یکم رمضان کو ٹریفک پولیس کے 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ، دو رمضان کو فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

تیسرے رمضان کو فائرنگ کے واقعات میں 4 افرادسے جینے کا حق چھین لیاگیا ، 4 رمضان کو بن قاسم تھانے کے سب انسپکٹرسمیت 5 افرادکوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

5 رمضان کو پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا جبکہ اسی روز نماز جمعہ کے بعد نیو پریڈی اسٹریٹ پر واقع پارکنگ پلازہ کے سامنے 2 دہشت گردموٹر سائیکل پر بم لے جاتے ہوئے بم پھٹنے سے ہلاک ہو گئے اور شہر ایک بڑی تباہی سے بچ گیا۔

چھٹے رمضان کو پولیس اہلکار اور لیویز فورس کے اہلکار سمیت 3 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ، ساتویں رمضان کو شہر کے مختلف علاقوں میں 5 افراد سے جینے کا حق چھین لیا گیا 8 رمضان کو فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد کوموت کی نیند سلا دیا گیا، نویں رمضان کو باپ ، بیٹے اور پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ دسویں رمضان کو 3 افرادہلاک کیے گئے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں نہ صرف بری طرح ناکام ہوگئی۔