رمضان میں آٹے کی قیمت میں کمی کی جائے گی، صوبائی وزیر خوراک

Flour

Flour

کراچی (جیوڈیسک) وزیر خوراک سندھ جام مہتاب حسین ڈھر کا کہنا ہے کہ رمضان میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی اور کراچی کے بچت بازاروں میں آٹے کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔ صوبائی وزیر خوراک جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لئےآٹے پر سبسڈی دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچت بازاروں میں سستے آٹے کی فروخت کے لئے صرف کراچی میں 28 اسٹالز لگائے جائیں گے اور حکومت ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کر ے گی۔

جام مہتاب نے مزید کہا کہ غریب عوام کو ریلیف دینے کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ کے ڈیٹا سے بھی مدد لی جائے گی اور اس سلسلے میں رمضان میں فلور ملز کو ساتھ لیکر چلا جائیگا، تاکہ دو کروڑ کی آبادی کے شہر میں گندم اور آٹے کی کمی نہ ہوسکے۔