رمضان میں آٹے کی قیمت میں اتار چڑھا

Flour

Flour

ماہ رمضان میں آٹے کی قیمت کراچی میں چوالیس روپے اوراندورن سندھ چھیالیس روپے تک پہنچانے کے بعد آٹا مافیا نے قیمت میں دو روپے کی معمولی کمی کردی۔ سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو عام دنوں سے مہنگا آٹا خریدنا پڑرہا ہے تاہم اب اس میں دو روپے فی کلو کی معمولی کمی کی گئی ہے۔۔یہ کمی بھی روس سے گندم کی وافر مقدار پاکستان آنے کی خبروں پرآئی ہے۔جبکہ محکمہ خوراک سندھ کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔

اس بار رمضان میں سندھ حکومت نے ہفتہ بازاروں میں سستے آٹے کے اسٹالز لگانے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی ہے۔۔۔ڈیلرز کے مطابق مارکیٹ میں گندم کی 100 کلو بوری کی قیمت 3650 روپے سے کم ہوکر 3550 روپے ہوگئی ہے۔گندم کی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے چکی کا آٹا 44 روپے سے کم کرکے 42 روپے فی کلو کردیا گیا ہے۔اس طرح 10 کلو چکی کے آٹے کا تھیلا 20 روپے کمی کے بعد 420 روپے کا ہوگیا ہے۔