بدین (عمران عباس) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد جماعت اسلامی سندھ بھر میں بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف مہم چلائے گی، سندھ میں بد ترین کرپشن ہو رہی ہے۔
سندھ کے حکمران صوبائی خود مختاری کی بات کرکے اپنے آپ کو بچانے کے لیئے نیب اور ایف آئی اے کے اوپر الزام لگا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدین کے العباس ھال میں منعقد ہونے والی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں بلدیاتی الیکشن بہت ضروری ہیں اس لیئے جلد سے جلد الیکشن کراوائی جائیں، سندھ کے عوام نے ہمیشہ چوروں اور لٹیروں کو ووٹ دیئے ہیں جو کہ آج ملک سے فرار ہو چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے لیئے ایک ایماندار قیادت کی ضرورت ہے اور جماعت اسلامی کے پاس دیانتدار موجود ہے اور دیانتدار ہی ملک کی تقدیریں بدل سکتیں ہیں۔
اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے مجلس شوریٰ کے رکن سید داؤد شاہ گیلانی، امیر ضلع بدین مولانا غلام رسول احمدانی، جنرل سیکریٹری اللہ بچایو ھالیپوٹہ اور دیگر ذمیداران بھی موجود تھے۔۔