کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رمضان سے قبل پولیس کی جانب سے کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مزید 300 کیمرے نصب کرکے مانیٹرنگ کی جائے گی۔رمضان کی آمد سے پہلے سیکیورٹی کو بہتر اور یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔شہر میں مختلف مقامات میں نصب 150 کیمروں میں سے خراب کیمروں کی مرمت بھی کی جارہی ہے جبکہ شہر میں رمضان سے قبل مزید تین سو کیمرے نصب کئے جائیں گے۔
یمرے مساجد،چھوٹے بڑے شاپنگ سینٹر کے قریب ،تراویح کے مقامات اور رمضان کی ریلیوں میں مشکو ک افراد کی مانیٹرنگ کے لیے نصب کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جاسکے۔ سوک سینٹر میں کیمروں کی مانیٹرنگ کے لیے قائم کنٹرول روم میں پولیس، رینجرز، سی پی ایل سی اور خفیہ اداروں کے اہلکار موجود ہوتے ہیں جو مشکوک افراد کی مانیٹرنگ کرکے کسی بھی اہم اطلاع کو متعلقہ تھانے تک پہنچاتے ہیں۔