لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) رمضان المبارک کے دوران لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ہائیکورٹ میں عدالتیں صبح 9 سے دوپہر 1:30 بجے تک کام کریں گی جبکہ ماتحت عدالتیں صبح 8 سے دوپہر 2 بجےتک کیسز نمٹائیں گی۔
ہائیکورٹ میں 11 سے 11:30 بجے تک وقفہ رہے گا، ہائیکورٹ میں جمعے کے روز عدالتی اوقات کار صبح 9 سے 12:30 بجے تک ہوں گے، ہائیکورٹ میں دفتری اوقات کار صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک ہوں گے۔
سیشن و سول عدالتوں میں پیر تا جمعرات اور ہفتہ کے روز عدالتی اوقات کار 8 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جبکہ ماتحت عدالتوں میں جمعہ کے روز صبح 8 سے دوپہر 12:30 تک سماعت ہو گی۔