رمضان میں لوڈشیڈنگ ختم کرکے ریلیف دیا جائے، مفتی نعیم

Mufti Naeem

Mufti Naeem

کراچی (جیوڈیسک) کو سمیٹنے کا مہینہ ہے، حکومت اس ماہ میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف دے، پوری دنیا میں مذہبی ایام اور خصوصی تہواروں کے موقع پر عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کا المیہ ہے کہ حکمران ریلیف کا محض اعلان کرکے بری ہوجاتے ہیں اور عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، عبادت گزاروں کو ہر قسم کا ریلیف دینا حکومت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور کمیشن مافیا کی سرگرمیوں میں تیزی کے باعث خطرہ ہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے ضرورت عوام کی پہنچ سے دور ہوجائیں گی ،حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا صرف اعلان نہ کرے بلکہ اس پر عمل درآمد کرائے۔