رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری

Load Shedding

Load Shedding

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پانی و بجلی نے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ افطار، سحر اور تراویح کے اوقات میں 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔

وزارت پانی و بجلی کے اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں شہروں میں لوڈ شیڈنگ 5 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 7 گھنٹے کے قریب ہو گی۔ وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے۔

کہ رمضان میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیدوار کے لیے حکومت نے ضروری فنڈ کی منظوری بھی دے دی ہے۔ پانی و بجلی کی وزارت نے بجلی کی صورتحال پر وزیر اعظم کو بھی رپورٹ پیش کر دی۔