لاہور : جنرل سیکرٹری پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ فرخ شہباز وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا حکومت پنجاب کا عوام کے پیسے کا بے دریغ استعمال سمجھ سے بالاتر ہے۔رمضان بازاروں میں بھی مہنگائی کا جن عوام کو تنگ کر رہا ہے۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا جب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے تو اس کے بعد رمضان بازاروں کا کیا مقصد رہ جاتا ہے، سیاستدان رمضان بازار وںکا دورہ کرکے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں ۔یہ بازار عوام کی سہولت کے لیے کم اپنی شہرت کے لیے زیادہ سجائے گئے ہیں۔
پی ایف یو سی نے حکومت سے مطالبہ کیا عوام کو مہنگائی سے نجات دلوانے کے لیے اشیائے ضرورت کی قیمتوں میںواضح کمی کریں تاکہ عوام چین کا سانس لے سکے۔