رمضان میں مخیر حضرات اللہ کی خوشنودی کی خاطر صدقات و خیرات دینے میں اضافہ کر دیتے ہیں

Helping

Helping

لاہور: رمضان المبارک میں مخیر حضرات اللہ تعالی کی خوشنودی کی خاطر عطیات’ صدقات و خیرات دینے کی سرگرمی میں اضافہ کر دیتے ہیں۔ یہ عطیات ہر اس ادارے کو دیے جاتے ہیں جو انسانیت کی فلاح و بہبود کا کام کر رہا ہوتاہے۔ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال بھی ایک ایسا ہی ادارہ ہے جوکہ سالوں سے عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے سر گرم عمل ہے۔

امسال بھی رمضان المبارک میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کیلئے عطیات اکھٹے کرنے کی غرض سے ہسپتال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا’ جس کو زمین ڈاٹ کام ‘ موبی لنک ‘ٹیلی نار اور ایم سی بی سمیت ملک کے نامور برانڈز نے اسپانسر کیا تھا۔

تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان مہمان خصوصی تھے۔اس تقریب میں تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان سمیت ملک بھر سے نامور کاروباری حضرات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے با اثر افراد سمیت 2ہزار افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں ہسپتال کیلئے ایک ہی شام میں 12کروڑ سے زائد کی رقم اکھٹی کی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے بابرکت مہینے میں نیکیا ں کرنے کا ثواب زیادہ ہوتاہے اسی لئے وہ ایسے اداروں کی تقاریب میں شرکت کرتے ہیں تاکہ وہ ان کی مدد کرتے ہوئے معاشرے کی فلاح میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔