ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور بخشش کا مہینہ ہے۔ یہ وہ مبارک مہینہ ہے جس میں رشد ہدایت کا سر چشمہ قرآن کریم نازل ہوا۔ یہ اعتراف بندگی کا مظہر، تزکیہ نفس کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
رمضان شریف میں روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ روزہ کے متعلق دوسرے احکام کو بھی پورا کرنا لازمی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک خالد نے یہاں ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل میں مقید لوگوں کے ساتھ افطاری کے موقع پر کیا جس کا اہتمام معروف سماجی وسیاسی رہنما محمد حنیف خان پتافی کی طرف سے کیا گیا تھا جس میں ممبرصوبائی محتسب اعلی ملک احمد بخش باپا نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر محمد حنیف خان پتافی نے بھی جیل میں مقید لوگوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں ان لوگوں کے لیے خاص طور پر افطاری و سحری کا اہتمام کا کیا جانا اور بھی ضروری جو اپنے گھرپر نہیں اور خاندان کی شرکت سے محروم ہیں ان کے ساتھ بیٹھ کر افطاری کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ اس موقع پر ملک احمد بخش باپا اور سپرٹینڈنٹ جیل نے بھی خطاب کیا۔