رمضان المبارک کے مہنے میں مطابق گندم کی قمیت 1385 تک پہنچ گئی

Wheat

Wheat

رمضان المبارک کے مہنے میں حکومت سے آٹے کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ نہ منظورہونے پر فلور ملز مالکان نے یوٹیلیٹی سٹورز کو آٹے کی فراہمی معطل کردی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہورکی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث فلور ملز مالکان نے یوٹیلیٹی سٹورز کو آٹے کی سپلائی معطل کردی ہے جبکہ روزے داروں کو سستے آٹے کے حصول کیلیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی قمیت 1385 تک پہنچ گئی ہے ۔ گندم کی قیمت بڑھنے سے فلور ملز مالکان نے یوٹیلٹی سٹورزکو سستے آٹے کی فراہمی بند کردی۔ ذرائع کے مطابق کے پی کے حکومت کی طرف سے گندم کی خریداری کیلیے ٹینڈرکے بعد پنجاب میں گندم کی قمیتوں میں اضافہ ہوگیا۔