کراچی (جیوڈیسک) ہولسیل ڈیلرز کے مطابق مارکیٹ میں مختلف اقسام کی کھجوریں 75 روپے کلو تک مہنگی ہو چکی ہیں۔ 175 روپے کلو والی کھجور اب 250 سے 280 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ کھجور کی فی من بوری 3 ہزار روپے اضافے سے 10 ہزار روپے من ہو چکی ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں کھجور کی طلب دگنی ہو جاتی ہے جبکہ رواں برس مقامی فصل کی تیاری میں تاخیر کے سبب ایرانی کھجور پر انحصار کرنا پڑے گا۔