لاہور ( پ ر) عقیل خان کالمسٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں جہاں ایک جانب مسلمان روزے اور نماز کے ذریعے اخلاص کا حصول اور خود احتسابی کرتے ہیں وہیں یہ مہینہ ان میں معاشی مشکلات کا شکار اور غریب طبقے کے افراد کی امداد کرنے کا جذبہ بھی تازہ کرتا ہے۔
رمضان ہمیں ہماری یہ ذمہ داری بھی یاد دلاتا ہے کہ ہمیں دوسرے لوگوں کے ساتھ بھی ویسا ہی برتاؤ کرنا ہے جیسا ہم خود اپنے ساتھ ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ رمضان مسلمانوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔ جس میں اللہ تعالیٰ نیکیوں کا خزانہ کھول دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ماہ میں غریبوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ جتنی بھی توفیق ہو غریبوں کی امداد کی جائے تاکہ وہ بھی اس رمضان کے ماہ میں سکون سے سحر و افطار کرسکیں۔
رمضان المبارک کی آمد سے ہر مسلمان کا دل خوشی سے بھر جاتا ہے۔ایک نیکیوں کا احساس جاگ اٹھتا ہے۔ عبادتوں کاسلسلہ شروع ہوتا ہے۔ جو زیادہ تر مسجدوںمیں نہیں جا پاتے وہ مساجد کی آبادی بڑھاتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا میری دعا ہے کہ جس طرح مسلمان ماہ رمضان میں عبادت کرتے ہیں اسی طرح باقی ماہ میں بھی عبادت کرنے کی توفیق دے۔