پشاور (جیوڈیسک) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا۔ کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی کراچی کے ارکان، محکمہ موسمیات، سپارکو اور نیوی کے ماہرین شرکت کریں گے۔
چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ دوسری جانب پشاور کی مسجد قاسم خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی صدارت میں بھی اجلاس آج ہو گا۔