رمضان المبارک کا چاند 29 جون بروز اتوار کی شام نظر آئے گا، پروفیسر حمزہ نعیم
Posted on April 28, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
جھنگ :ممتاز ماہر فلکیات و قمر شناس، علم الاعدادو رویت ہلال ایکسپرٹ پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کاچاند 29 جون بروز اتوار کی شام نظر آئے گا جبکہ یکم رمضان المبارک 30 جون بروز پیر کو اور عید الفطر 29 جولائی بروز منگل کو ہو گی۔ ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ شعبان المعظم کا مہینہ 30دن پر مشتمل ہو گا جس کے باعث رمضان المبارک 1435ھ کاچاند 30 شعبان بروزاتوار بمطابق 29جون کی شام نظر آئے گا۔
انہوں نے بتایاکہ رمضان المبار ک کامہینہ 29 ایام پر مبنی ہو گا جس کے باعث شوال کاچاند 29 رمضان المبارک بمطابق 28جولائی بروز پیر کی شام نظر آئے گا اس طرح عید الفطر یکم شوال بروز منگل بمطابق 29جولائی کو ہو گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com