کراچی (جیوڈیسک) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کے دفتر میں جاری ہے جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنےو الے علمائے کرام سمیت ڈی جی محکمہ موسمیات عارف محمود، چیف میٹرو لوجسٹ توصیف عالم اور جنرل مینیجراسپارکو بھی شریک ہیں۔
رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے ملک کے دیگر شہروں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس جاری ہیں اور ملک بھر سے چاند سے متعلق شہادتیں اکٹھا کی جارہی ہیں جس کے بعد یکم رمضان المبارک کا حتمی اعلان کراچی میں مفتی منیب الرحمان کریں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں یکم رمضان 29 جون بروز اتوار کو ہو گا جبکہ وہاں رمضان المبارک کی پہلی تراویح آج ادا کی جائے گی۔