کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی دلی مبارک باد پیش کی ہے۔
ایم کیوایم اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ اللہ تعالی کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے۔ جو انسان کو صبر اور تقویٰ کا درس دیتا ہے اور انہیں تمام تر برائیاں ترک کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ رمضان کی مبارک ساعتوں میں اپنے مسلمان بھائی بہنوں کو بھی یاد رکھیں اور مشکلات میں گھر ے افراد کی امداد کریں کیونکہ انسانیت کی خدمت کرنے والوں پر اللہ تعالی بھی اپنا خصوصی رحم و کرم فرماتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی برکت سے پاک فوج کو دہشتگردوں کے خلاف جنگ” ضرب عضب“ میں نصرت عطا فرما کر پاکستان کو دہشتگردوں اور دین کے نام پر انتہا ء پسندی کرنے والے عناصر سے مکمل طور سے پاک فرمائے گا۔