رمضان قوم کیلئے امن وآشتی اور خوشحالی کا پیغام لائے عمران چنگیزی

کراچی : رمضان کا وہ ماہ مبارک شروع ہو گیا ہے جس میں شیطان مقید ہوتا ہے اور انسان عبادت و ریاضت اور تزک نفس کے ذریعے رب کی رضا کے حصول کی جانب تہہ دل سے راغب ہوجاتا ہے مگر بد قسمتی سے ہر سال ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ یوں محسوس ہوتا ہے۔

اس ملک کا شیطان پہلے سے زیادہ توانا اور فعال ہوجاتا ہے اور ہر مہنگائی ذخیرہ اندوزی و گرانی کے ذریعے عوام کے ایمان کو آزمانے کے ساتھ دہشت گردی قتل و غارت اور بھتہ خوری و لوٹ مار کے ذریعے معاشرے میں نفسانفسی اور منافقت و مفاد پرستی کو فروغ دیکر پاکستان کو شیطانی ریاست ثابت کرنے کی بھرپور سازش کرتا ہے۔

حکمران و تمام ادارے اس سازش کو ناکام بنانے میں بے بس بلکہ کئی تو معاون دکھائی دیتے ہیں۔ عالم اسلام اہل ایمان اور تمام پاکستانی بھائیوں کو آمدِ رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن ( این جی پی ایف ) کے چیئرمین عمران چنگیزی نے دعا کی ہے۔

اللہ رب العزت اس ماہ مبارک کو ہم سب کیلئے مبارک و سعید بناکر ہمیں شیطانوں اوراس کے آلہ کاروں ان کی چیرہ دستیوں اور سازشوں سے محفوظ رکھے ہم سب کو روزہ و نمازوں اور تراویح کی ادائیگی کے ساتھ رضائے الٰہی کیلئے زیادہ سے زیادہ نیکیوں کی توفیق عطا فرمائے۔

ہم سب کی عبادات و ریاضت اور نیکیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرماتے ہوئے پاکستان میں امن ترقی خوشحالی انصاف اور مساوات قائم کرے اور ان سب کا بھرپور احتساب کرے جنہوں نے اپنے مفادات و اختیارات کیلئے ملک و قوم کی زندگی میں مسائل و مصائب اور بد امنی و پریشانی کا زہر گھولا ہے۔