لاہور (جیوڈیسک) رمضان پیکیج کےآخری روز یوٹیلیٹی سٹور پر اشیائے ضروریہ غائب ہو گئیں۔ دالوں ، مصالحہ جات اور چاولوں کی کوالٹی انتہائی ناقص رہی۔ پیکٹس میں چھوٹے چھوٹے پتھر شامل کر کے وزن پورا کیا گیا۔
لیموں اپنے نرخ کی وجہ سے مزید کھٹا ہو گیا۔ ٹماٹر لالو لا ل ہیں ادھر حکومت کا رمضان پیکج وقت سے پہلے ٹھس ہو گیا۔ روزنامہ دنیا کی ایک خبر کے مطابق لاہور کے متعدد یوٹیلیٹی سٹوروں پر دودھ ، دال چنا ، گھی ، چینی سمیت متعدد اشیا گزشتہ روز غائب رہیں۔
دالوں ، مصالحہ جات ، سفید چنے اور چاولوں کی کوالٹی انتہائی ناقص پائی گئی ۔ اشیا خور و نوش کے پیکٹس میں چھوٹے چھوٹے پتھر شامل کر کے پیکٹس کا وزن پورا کیا گیا۔