فیصل آباد:سنی اتحاد کونسل کے سوبائی جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید رضوی نے کہا ہے کہ حکومت رمضان پیکج کے نام پر قوم کو بیوقوف بنا رہی ہے۔
آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کا سہرا جنرل راحیل شریف کے سر ہے قوم کو اپنی بہادر فو ج پر فخر ہے۔وزیر اعظم قوم سے خطاب کرکے بھارتی دھمکیوں کا جواب دیں۔پاک فوج نے دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے۔رمضان کے احترام میں یمن میں جنگ بندی کی جائے۔
این جی اوز کیلئے ضابطہ اخلاق بنایا جائے۔فوجی شہداء اور انکے لواحقین کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مزید کہا کہ پاکستانی حکومت را کی پاکستان میں مداخلت کا معاملہ عالمی اداروں کے فورم پر اٹھائے اور بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کرے۔ کراچی ، بلوچستان اور فاٹا کی دہشتگردی میں را ملوث ہے۔بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔بھارتی ایجنسیوں نے پاکستان میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کو پروان چڑھانے کیلئے سازشیں شروع کر رکھی ہیں۔بھارت کے جنگی جنون کی وجہ سے جنوبی ایشیاء کا امن دائو پر لگ چکا ہے۔
عالمی مالیاتی اداروں کی ہدایات پر بننے والا بجٹ عوام دوست نہیں ہو سکتا۔پنجاب حکومت نمائشی منصوبوں کے بجائے سکول اور ہسپتالوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرے۔ایک لاکھ چالیس ہزار روہنگیا مسلمان مہاجر کیمپوں میں غیر انسانی زندگی گزاررہے ہیں۔مسلم ممالک روہنگیا مسلمانوں کی عملی مدد کیلئے میدان میں آئیں