پاکستان (جیوڈیسک) یوٹیلٹی اسٹورز رمضان میں ڈھائی ہزار اشیا سستے داموں فراہم کرے گا تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن حکومت پاکستان کے مالی تعاون سے رمضان المبارک میں ڈھائی ہزاراشیا سستے داموں فراہم کرے گی وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی بلاتعطل فراہمی کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز میں اول درجہ کی اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور اشیا کی کمی کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے رمضان پیکیج کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز کو ڈھائی ارب روپے کا زرتلافی دینا منظورکیا ہے۔