سکھر(جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ستائیس رمضان المبارک کو پاکستان آزاد ہوسکتا ہے تو صدارتی انتخابات کیوں نہیں ہوسکتے۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کو شکوک وشبہات کے باوجود تسلیم کیا لیکن صدارتی الیکشن میں جو کچھ کیا گیا۔
ان سے شکوک وشبہات یقین میں بدل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے درست طریقہ کار اختیار نہیں کیا۔ سپریم کورٹ نے بھی ایک ہی پیشی پر فیصلہ دے دیا۔ خورشید شاہ نے کہا۔
کہ اگر صدارتی انتخابات کی تاریخ نہ بدلی جاتی تو انہیں پوری امید تھی کہ اپوزیشن کا امیدوار جیت سکتا ہے۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتیں کل کے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں گی۔