اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے رمضان المبارک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر برائے پانی بجلی خواجہ آصف نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حکام کو ہدایت دیں کہ وہ رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
انہوں نے کہا کہ سحر اور افطار کے اوقات میں تکنیکی عملے کی ڈیوٹی پر موجودگی کوبھی یقینی بنایا جائے تاکہ بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں شکایات فوری دور کی جا سکیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی کی اعلانیہ اورغیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جس کے باعث شہری ایک تو گرمی دوسرے اس بحران کے باعث ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں اور چند دنوں بعد رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہونے والا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں وزیر موصوف کے احکام پر کس حد تک عمل کرتی ہیں۔