ماہ صیام سے قبل منافع خوروں کی چاندی

Ramadan

Ramadan

بیرونی دنیا میں اُن کے مذہبی تہواروں اور مخصوص ایام کے پیش نظر اشیاء ضروریہ کی چیزوں کو عوام تک خصوصی رعائتی پیکجز کے تحت فراہم کیا جاتا ہے ،تاہم بد قسمتی سے میرے ملک کا تو باوا آدم ہی نرالہ ہے، یہاں لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھانا ایک فیشن کی سی اہمیت رکھتا ہے! خیر ماہ صیام قریب ہے اور امت مسلماں اپنی عبادات کے ذریعہ اپنے رب کو راضی کرنے میں دن رات کوشاں ہوگی۔

دوسری جانب منافع خور وں مردہ ضمیر لوگوں نے اس بات کو پس پشت ڈالتے ہوئے کہ یہ ہمارا مقدس ماہ ہے اس میں ہمیں انتہائی کم منافع حاصل کرتے ہوئے لوگوں کو اشیاء ضروریہ فراہم کرنی چائیں کیونکہ یہ ماہ ہمیں بار بار صبر کا درس دیتا ہے لیکن مفاد پرستوں کو اس حقیقت سے کیا لینا وہ تو دنیا پے آئے ہی صرف (مڈی ) اکھٹی کرنے ہیں اور ان منافع خوروں نے اپنی چھریوں کو اس مقدس ماہ کے شروع ہونے سے قبل ہی تیز کرلیا ہے اور مختلف اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں ہوش رباء اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

آٹا،دالیں ،بیسن اور مختلف سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو تو جیسے پر ہی لگ گئے ہیں اور یہ ابھی سے ہی ایک عام آدمی کی پہنچ سے دور دیکھائی دینے لگ چکے ہیں وہ تو بھلا ہو وفاقی و صوبائی حکومت کا کہ جس نے غریب عوام پے کچھ ترص کھاتے ہوئے یوٹیلٹی سٹوروں کے ذریعہ سے چینی ،دالیں ،آٹا اور گھی وغیرہ کی قیمتیں لوکل مارکیٹ سے کافی حد تک کم مقرر رکھی کی ہیں کہ جوایک عام آدمی کے لئے اس مقدس ماہ میں کسی تازہ ہوا کہ جھونکے سے کم نہیں لیکن ان اسٹوروں پے بھی جو تعینات ملازمین ہیں۔

Utility Store

Utility Store

اُن میں سے چند کرپٹ اہلکار لوکل مارکیٹ کے تاجروں سے اپنے غیر قانونی روابط قائم کرتے ہوئے بھاری مقدار میں انہیں چینی ،گھی اور دالیں وغیرہ بلیک میں فروخت کرتے ہیں جو کہ سستے نرخوں پے خرید کر آگے گاہکوں کو من مانے ریٹوں پے فروخت کرتے ہیں۔
متعلقہ حکام کو اس طرف بھی اپنی توجہ مائل کرنے کی فوری ضرورت ہے اور روزانہ کی بنیاد پے خصوصاً پنجاب بھر میں قائم سرکاری یوٹیلٹی اسٹوروں کی کٹری نگرانی کرنا ہوگی تاکہ ملازمین بلیک میں اشیاء فروخت نا کرسکیں۔

جبکہ اس کی روک تھام اور ایسے واقعات کی فوری اطلاع اور موثر کاروائی کے لئے اعلیٰ سطح پے کوئی کمپلین سیل بھی فوری قائم ہونا چائیے جوکہ حقائق کے مطابق انتہائی فاعل ہو اور ناصرف فاعل ہو بلکہ انصاف کے تقاضوں پے پورا بھی اترتا ہورہی بات لوکل مارکیٹ میں منافع خوروں کی کارستانیوں کی تو یہ ایک منظم گروہ ہے جسے سخت قوانین ہی لگام ڈال سکتے ہیں۔

کسی ایک ادارے یا فرد کے بس کی بات نہیں کہ وہ منافع خوروں کا قبلہ درست کرسکے حکومت کو اس طرف فوری اپنی توجہ مرکوز کرنا ہوگی،،،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مقدس ماہ کے طفیل میرے ملک کو جلد از جلد امن و سکون اور ایک متحد اور ایماندار قوم کا ملک بنا دے یہاں بسنے والے تمام فرقوں، مذاہب اور برادریوں کو آپس میں یکجا کردے اور اس مقدس ماہ میں امت مسلماں کو ذیادہ سے ذیادہ اجر کمانے کی قوت عطاء فرمائے !امین،اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر!۔

Fatehullah Nawaz

Fatehullah Nawaz

تحریر : چودھری فتح اللہ نواز بھٹہ
0300.6692536
Email.fatehullah.nawaz.bhutta@gmail.com