جماعت اسلامی زون لیاقت آباد کے تحت ”محفل پیغام رمضان” پروگرام 4 اور 5 جون کو منعقد ہو گا

Welcome Ramadan

Welcome Ramadan

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی زون لیاقت آباد کے تحت استقبال رمضان کے سلسلے میں 2 روزہ ”محفل پیغام رمضان” پروگرام 4 جون بروز ہفتہ اور 5 جون بروز اتوار، 9:30 بجے شب، غوثیہ بیکری، چوڑی روڈ B-1 ایریا لیاقت آباد میں منعقد ہو گا۔

پروگرام کے پہلے دن نائب امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مولانا فضل احد ”انسان کا مقصد زندگی” اور دوسرے دن ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلماء پاکستان مولانا ضمیر اختر منصوری ”رمضان اور قرآن” کے موضوع پر بیان کریں گے۔ خواتین کے لئے پردے کا انتظام ہے۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320