رمضان المبارک سے قبل ہی دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Pulses

Pulses

کراچی (جیوڈیسک) ہول سیل سطح پر دال چنا 20 روپے اضافے سے 140 روپے، دال مسور 10 روپے اضافے سے 145 روپے، دال مونگ 10 روپے بڑھ کر 145 روپے جبکہ دال ماش 260 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں ریٹیل سطح پر دال ماش 300 روپے، دال چنا 155 روپے، دال مونگ 130 روپے اور دال مسور 140 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتیں بڑھنے کے سبب امپورٹرز دالوں کی خریداری میں احتیاط کر رہے ہیں۔

طلب کے مقابلے میں رسد کم ہونے کے سبب دالوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ آئندہ کچھ روز میں دالوں کے نئے کنسائمنٹ آنے سے ان کی قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے۔