کراچی (جیوڈیسک) یوں تو تقریبات میں طرح طرح کی خوشبویات استعمال کی جاتی ہیں، لیکن رمضان المبارک میں تو خصوصی طور پر ان کا استعمال اور بھی بڑھ جاتا ہے، بازار میں طرح طرح کے عطر دستیاب ہیں۔ ماہ رمضان میں مسلما ن روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ عبادات کا بھی خصوصی اہتمام کرتے ہیں اور ان عبادات کیلئے تیاری بھی کچھ خاص ہی ہوتی ہے۔ لباس کو معطر رکھنے کے علاوہ مساجد کو بھی مہکانے کیلئے عطر کا استعمال کیا جاتا ہے۔
یوں تو بازار میں ہر طرح کے ملکی اور غیر ملکی پرفیومز دستیاب ہیں لیکن پاکیزگی کے پیش نظر رمضان المبارک میں عوام کی بڑی تعداد عطر کے استعمال کو ہی ترجیح دیتے ہیں جس کے باعث اس کاروبار سے منسلک افراد کے روزگار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ذاتی استعمال کے ساتھ ساتھ عزیز و اقارب کو تحفے میں دینے کے لیے بھی خوشنما پیکنگ میں دستیاب عطر کی خریداری کی جاتی ہے۔ ماہ رمضان میں مسلمان نماز کے احترام میں صاف سترے لباس پہنے کے ساتھ خوشبوں کا بھی استعمال پسند کرتے ہے۔