لاہور (جیوڈیسک) بھارتی اداکار رضا مراد نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں شوبزکی سرگرمیاں محدود ہو جاتی ہیں لیکن شیڈول کے مطابق جوپروجیکٹس ریکارڈ کیے جا رہے ہیں ان کا حصہ ضرور بنتا ہوں۔ دین اوردنیا کوساتھ لے کرچلنا پڑتا ہے، اس کے بناء زندگی کا پہیا آگے نہیں بڑھ سکتا۔
رضا مراد نے کہا کہ میرا تعلق شوبزسے ہے، اس سلسلہ میں فلم، ٹی وی پروگراموں کی شوٹنگز کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اس وقت بھی میں ایک بھارتی چینل کے پروگرام ریکارڈ کروا رہا ہوں۔ جہاں تک بات ماہ رمضان کے احترام کی ہے تو ہمارے سحراورافطار کے وقت خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔
فیملی کے لوگ ہمارے ہاں روزہ افطارکرنے کے لیے آتے ہیں۔ اس دوران ماہ رمضان کی برکتوں ، رحمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہم اپنے بچوں تک رمضان کی اہمیت کا پیغام بھی پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔