اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس میں حکومت رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے گی۔ پیکیج کے تحت 100 سے زائد کھانے پینے کی اشیاء عوام کو بازار سے سستے نرخ پر فراہم کی جائیں گی۔
اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ ماہ رمضان شروع ہونے سے قبل عوام کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے سستی اشیاء کی فراہمی شروع کردی جائے۔حکومت 2 ارب روپے کی سبسڈی برداشت کرکے کھانے پینے کی تقریباً 100 کے قریب اشیاء کو مارکیٹ سے کم بھاؤ پر عوام کو فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
عوام کا کہنا ہے حکومت ریلیف پیکیج دینے کے ساتھ ساتھ یوٹیلیٹی اسٹورز پر معیاری اشیاء کی یقینی فراہمی کے لیے بھی اقدامات اٹھائے۔