رمضان ٹرافی 2014 کے ٹورنامنٹ کے 2 مزید میچوں کا فیصلہ

کراچی (خصوصی رپورٹ) RLCA رمضان ٹرافی 2014 کے ٹورنامنٹ کے 2 مزید میچوں کا فیصلہ پہلا میچ لانڈہی فرینڈز اور فیصل جیم خانہ کے درمیان RLCA کورنگی پر کھیلا گیا لانڈہی فرینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے فیضان خان اور حسن سجاد نے بالتریب 50,33 رنز بنائے فیصل جیم خانہ کی جانب سے توحید خان کی شاندار بولنگ 24 رنز کے عوض 4 اور نعیم مشوانی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں فیصل جیم خانہ نے مطلوبہ اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا وسیم عباس اور کامران خان نے بالترتیب 25,13 رنز اسکور کئے لانڈہی فیرنڈز کی جانب سے محمد سلمان نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا مین آف دی میچ فیصل جیم خانہ کے توحید خان قرار پائے ۔دوسرا میچ محمد حسین کرکٹ کلب اور کورنگی فرینڈز کے درمیان کھیلا گیا محمد حسین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں 184 رنز بنائے اویس پاشتا اور ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع نے 49,41 رنز اسکور کئے کورنگی فرینڈز کی جانب سے جام سیف اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں لانڈہی فرینڈز کی ٹیم صرف 112 رنز بنا سکی محمد ارسل اور وسیع الدین نے بالتریب 29,16 رنز اسکور کئے محمد حسین سی سی کی جانب سے محمد علی اور عبدالقادر نے 3,3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اس میچ کے مین آف دی میچ اویس پاشتا قرار پائے جبکہ میچز کی امپائرنگ کے فرائض ارفان حبیب اور نوید صدیقی نے انجام دیئے۔