اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے سحر و افطار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر حکام سے فوری جواب طلب کیا ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے حکام کی سرزنش کی اور وزارت پانی و بجلی حکام سے فوری جواب طلب کیا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ، وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔