ماہ رمضان: 28 جون سے یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی اشیاء کی فراہمی

Utility Stores

Utility Stores

کراچی (جیوڈیسک) ماہ رمضان میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے 28 جون سے یوٹیلٹی اسٹورز پر کھانے پینے کی مختلف مصنوعات سستی کر دی جائیں گی۔ ماہ رمضان میں عوا م کو ریلیف دینے کی خاطر ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر روز مرہ استعمال کی تقریباً ایک ہزار مصنوعات سستی کر دی جائیں گی۔

وزارت صنعت و پیداوار ذرائع کے مطابق مارکیٹ کے مقابلے اسٹورز پر سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے حکومت کو 2 ارب روپے کی سبسڈی برداشت کرنی پڑے گی۔ عوام کو دال، چینی، آٹا اور گھی سمیت دیگر مصنوعات پر فی کلو ایک سے 15 روپے تک کی بچت ہو گی۔ صارفین کا کہنا کہ حکومت اسٹورز پر سستی اشیاء کی فراہمی کے ساتھ ان کے بہتر معیار کو بھی یقینی بنانے کے اقدامات کرے۔