رمضان سے پہلے ہی 500 سے زائد یوٹیلٹی اسٹورز پر دالیں اور بیسن ناپید

Pulses

Pulses

فیصل آباد (جیوڈیسک) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی سرگودھا زون کے یوٹیلٹی اسٹورز، جن میں فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاؤ الدین، خوشاب اور میانوالی کے 593 یوٹیلٹی اسٹورز شامل ہیں، پر سفید چنا، دال ماش اور بیسن ناپید ہو چکا۔ خریدار سستی اور معیاری اشیائے ضرورت کی عدم دستیابی پر نالاں ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں دالوں کی قیمت میں اضافہ ہو چکا لیکن وزیر اعظم نے اسٹورز پر دالوں کی قیمت میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے جسکے باعث وینڈرز یوٹیلٹی انتطامیہ کے ساتھ نیا ٹینڈر نہیں کر رہے۔

عوام کو ریلیف دینے کی دعویدار حکومت کی عدم توجہی اس شعبہ کو اپنی موت آپ مرنے پر مجبور کر رہی ہے۔