واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ نے رمضان المبارک کی آمد پر امریکا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔ ائٹ ہاس سے جاری بیان میں صدر کا کہنا تھا دنیا کے ایک ارب 50 کروڑ مسلمانوں کے لیے ماہ رمضان عبادت گزاری کا موقع فراہم کرتا ہے۔
باراک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا میں لاکھوں مسلمان ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں۔ گزشتہ چار سالوں کی طرح اس رمضان میں بھی وہ وائٹ ہاس میں افطار پارٹی کا اہتمام کریں گے۔