رمضان کا تحفہ، سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

CNG

CNG

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے عوام کو رمضان المبارک کا تحفہ سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے دیا ہے۔ چیئرمین اوگرا سعیداحمد کے مطابق سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ گیس انفرا اسٹرکچر ٹیکس بڑھنے پر کیا گیا۔ چیئرمین اوگرا کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، پوٹھوہار اور بلوچستان میں سی این جی کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

جس کے بعد خیبر پختونخوا، پوٹھوہار اور بلوچستان میں سی این جی کی نئی قیمت 76 روپے 35 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، ریجن ٹو میں سی این جی کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسےفی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ریجن ٹومیں سی این جی کی نئی قیمت 71 روپے 50 پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ ریجن ٹو میں سندھ اور پوٹھوہار کے سوا پنجاب کے باقی اضلاع شامل ہیں۔