رملہ (جیوڈیسک) اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے رملہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر دھاوا بول کر دو شہریوں کو شہید کر دیا۔
رملہ کے قریب قلندیہ پناہ گزینوں کے کیمپ پر صیہونی فورسز نے رات گئے کارروائی کی جس میں دو فلسطینی شہری شہید ہو گئے ، اسرائیلی فورسز نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں فلسطینی فوجیوں کو کاروں تلے روندنا چاہتے تھے کہ انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
فلسطینی شہریوں کی شہادت پر مقامی افراد میں شدید غم اور غصہ پایا جا رہا ہے۔